ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں غلطیاں ہوئیں ، عماد وسیم

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز سے جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے اور خود کو ہرگز فاتح تصور نہیں کر رہے، جو ٹیم اچھا کھیلی وہ جیت جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل سے قبل ورچوئل میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں مقابلے کا رجحان ہونا چاہیے لیکن میچ میں تناؤ اور تیزی سے اجتناب برتنا ہوگا، امید ہے کہ ٹائٹل کے مقابلے کے دوران کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا، جو بھی ٹیم جیتے یا ہارے ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان کے خلاف غلطیاں کیں اور میچ کو سپر اوور تک نہیں جانا چاہیے تھا۔