پی ایس ایل فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ5لاکھ ڈالر انعام کی حقدار

79

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائیگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیے جائیںگے۔ ایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں راہ راست نشر کیا جائے گا اور کرکٹ کے دیوانے اس میچ سے لطف اندوز ہوںگے۔ میچ کے حوالے سے لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ لاہورقلندرز نے گزشتہ 5 سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے فائنل میں ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ سہیل اختر نے کہاکہ پی سی بی نے دوٹرافیز رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنراپ ٹیم کو دی جائیگی۔