پولیس کے 24 ایس پیز کی ایس ایس پیز کے عہدے پر ترقی

58

اسلام آباد (آئی این پی) پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ایس پیز کو ایس ایس پیز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، خیبرپختونخوا میں تعینات ایس پی وقار احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دیکر خیبرپختونخوا میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ محمد ہارون جوئیہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر اسلام آباد، زیب اللہ خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا، محمد قریش خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خیبرپختونخوا، شوکت علی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ، سعادت علی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ، خالد مصطفی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر بلوچستان میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ ثاقب ابراہیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ، ظفر اقبال ملک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر موٹروے پولیس، قمر رضا کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ، محمد اشفاق کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج دے کر ایف آئی اے میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حیدر رضا کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ حکومت اور غلام مرتضیٰ تبسم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران رضا کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج دے کر سندھ، طاہر رحمان کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج دے کر پنجاب، محمود الحسن گیلانی کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج دے کر پنجاب، ذوالفقار احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر محمد طارق عزیز کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج دے کر ایف سی، عثمان اعجاز باجوہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت، سمیع اللہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سندھ، عارف شہباز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر خیبر پختونخوا اور عمران ریاض کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔