اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مالی سال 21-2020 کیلیے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ریونیو ضروریات پر نظر ثانی سے متعلق درخواست پر سماعت 23 نومبر کرے گی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے مالی سال 21-2020 کے لیے ریونیو وصولی میں کمی کا عندیہ ظاہر کیا ہے اور گیس کی مقررہ قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے جو رواں سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہو۔ اس سلسلے میں اوگرا نے تمام متعلقہ فریقین سے آرا طلب کی ہیں۔ درخواست کی سماعت 23 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔ متعلقہ فریقین کی آرا حاصل کرنے کے بعد اوگرا حتمی فیصلہ کرے گا۔