سب جماعتیں لوٹوں کو خیر باد کہنے کی پالیسی بنائیں، مریم نواز

61

201118-01-
اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں ،ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی ،جی بی میں اکثریت نہ ملنے پر حکومت کو شرم سے منہ چھپا لینا چاہیے،گلگت بلتستان کے اراکین کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ منگل کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلا س کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ کراچی واقعے کی صوبائی رپورٹ کا کیا بنا؟ کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا۔مریم نواز نے جواب دیاکہ اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ پشاور جلسہ میں لفظ اسٹیبلشمنٹ استعمال کریں گے یا نام لیں گے ،پالیسی کیا ہوگی؟۔ مریم نواز نے کہاکہ جو پالیسی چل رہی ہے وہی چلے گی۔ مریم نواز نے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں واٹس ایپ نتیجہ 48گھنٹے پہلے معلوم ہوگیا تھا،نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی تھی۔ مریم نواز نے کہاکہ کورونا کی آڑ میں جلسوں کو روکنا چاہتے ہیں مگر اس حکومت کو پھر بھی گھر جانا پڑے گا۔ علاوہ ازیںپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول اور مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں دونوں رہنمائوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کی ۔ بلاول نے اس موقع پر کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہیں ۔