راشد نسیم ، اسد بھٹو، حسین محنتی ودیگر کا  شیخ شوکت علی کی وفات پر اظہار تعزیت

49

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امرا راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا
نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد شیخ شوکت علی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ راشد نسیم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ شیخ شوکت علی نے اپنی پوری زندگی ملک میں اسلامی انقلاب اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔