محمود حامد کراچی چیمبر کی صوبائی ٹیکس کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین منتخب

47

کراچی(نمائندہ جسارت)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی اسپیشل کمیٹی برائے صوبائی اینڈ لوکل ٹیکس کمیٹی کے 8ویں بار سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے، واضح رہے کہ اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے اس سے قبل صوبائی اینڈ لوکل ٹیکس کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین کی حیثیت سے صوبائی اور بلدیاتی ٹیکس میں اصلاحات کے لیے بھرپور کردار ادا کیاہے ۔ صوبائی اور بلدیاتی ٹیکسز
کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے کوششیں کیں اور انہوں نے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سے ٹیکسز کی ادائیگی کی تجویز کے نفاذ کی کوششیں کیں ۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی اسپیشل کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین عبدالمجید میمن نے محمود حامد کے انتخاب پر انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ماضی کی طرح چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل اور ٹیکسز کی ادائیگی میں مزید سہولتوںکے لیے بحیثیت سینئر وائس چیئرمین فعال کردار ادا کریں گے۔