وزیر اعظإ کا ملک میں الیکڑونک ووٹنگ لانے کا اعلان ، اپوزیشن کو اصلاحات کی دعوت

66
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہاہے

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان کردیا۔سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں اگلا الیکشن بشمول آزادکشمیراورسینیٹ الیکشن ایسا ہو ہارنے والا اپنی شکست تسلیم کرے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی سسٹم لارہے ہیں جس کے بعد وہ ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے، سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی کام کررہی ہے جس میں اعظم سواتی، پرویز خٹک، بابر اعوان اور شفقت محمود شامل ہیں، دو چیزیں پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے جس میں سے ایک الیکٹرانک ووٹنگ ہے، اب الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا، اس بارے میں الیکشن کمیشن سے بات ہورہی ہے اور ای ووٹنگ کے لیے نادرا سے ڈیٹا لیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پہلی
بار پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، الیکشن کے بعد پہلے دن کہا تھا کہ ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں جس کو الیکشن کی ساکھ پر شک ہے وہ آئے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہی اس کمیٹی میں نہیں آئے جو اس مقصد کے لییبنائی گئی تھی۔وزیراعظم نے کے بقول برسراقتدار حکومت یہ اصلاحات نہیں کرتی لیکن ہم کررہے ہیں کیونکہ ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔