امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین دینے سے انکار کردیا

237

امریکا نے  پہلے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔

امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں دینے سے صاف انکار کردیا۔واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ  نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی نے پہلے مرحلے میں پاکستان کو ویکسین دینے سے معذرت کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے اور جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔

واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے اور مشن  ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کے دعوے سامنے آنے کے بعد حکومت نے ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت قومی صحت اور وزارت داخلہ کوششیں کررہے ہیں۔