مفت گھر بنا کر فراہم کریں گے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ

113

بے گھر مکینوںکو 25گھر تعمیر کر کے مفت فراہم کریں گے

بے گھر افراد کو مفت گھر بنا کر فراہم کریں گے یہ بات روٹری کلب آف کراچی نیو سینٹرل کی جانب سے جمعہ گوٹھ ابراہیم حیدر ی میںمکانات کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر3271پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہی اس موقع پر پریذیڈنٹ عطیہ حسن،اسسٹنٹ گورنر شہناز رامزی ،ڈسٹرکٹ کنویئر محمدعلی حفیظ اور دیگر روٹرین بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ روٹری کلب انٹر نیشنل کی جانب سے حالیہ بارشوں سے تباہ ہونے والے ابراہیم حیدر ی گوٹھ کے بے گھر مکینوںکو 25گھر تعمیر کر کے مفت فراہم کریں گے انہوںنے کہاکہ روٹری کلب پہلے بھی روٹری ولیج کے نام سے ٹھٹہ میں بے گھر افراد کو مفت گھر فراہم کر چکا ہے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ دیہی علاقوں میں عوام زندگی کی آسائشوں سے محروم ہیں جن میں اگر کے پاس اپنے بچوں سمیت سر چھپانے کے لئے جھونپڑی بھی ہے

انہوںنے کہاکہ نہ وہاں پینے کا پانی ہے اور نہ ہی روز گار ہے بلکہ اکثر فیملیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے یہاں مختلف امراض میںلوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ یہاں ہیپا ٹائیٹس ،خارش اور دیگر جلدی بیماریاں عام ہیں انہوںنے کہاکہ یہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے اکثر افرا د گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہونے اورخوراک کی کمی کا شکار ہیں جس سے معصوم بچوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوتی ہے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر شہری کا اپنا ذاتی گھر ہونا چاہئے تا کہ وہ ہر قسم کے موسم میں آرام دے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ رہ سکے انہوںنے کہاکہ سندھ کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت کو بھر پور توجہ دینی چاہئے

جس میں صحت ،تعلیم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں تا کہ سندھ کی دیہی آبادی محرومی کا شکار نہ ہو اور انہیں اپنے علاقوں میں تمام سہولیات میسر ہو سکیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اس لئے سندھ کے دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اسکولز اور دیگر تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں اور وہاں کے بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے تا کہ ان کا معیار زندگی شہری علاقوں کی طرح بلند ہو سکے اوردیہی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف آنے والے افراد کو گاﺅں گوٹھوں میں ہی وہ تمام ترسہولیات میسر ہوں جو ان کا بنیادی حق ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو صنت کا درجہ دیا ہے جس سے ملک کے ہر شہری کو سستی ،معیاری اور جدید رہائش میسر آسکے گی