ٹنڈو آدم، پیپلز پارٹی کے سینیٹر امام الدین شوقین کا گرلز ڈگری کالج کا دورہ

12

نڈو آدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا گرلز ڈگری کالج کا دورہ، پرنسپل کی جانب سے کالج پلاٹ پر قبضہ مافیا اور کلاس رومز کی کمی کے متعلق آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر و آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین امام الدین شوقین نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کے موقع پر پرنسپل کلثوم ناریجو نے کالج کے پلاٹ پر قبضہ ہونے، کلاس رومز کی کمی اور پوائنٹ بس کی خستہ حالی کے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر امام الدین شوقین نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ فنڈ سے پانچ کلاس رومز کی تعمیر، پلاٹ کی چار دیواری جبکہ کالج کی بس کی مرمت اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان بھی کیا۔