ڈگری، عدالتی حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر پولیس کا چھاپا

13

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے نواحی گاﺅں میں عدالتی حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر ڈگری پولیس کا چھاپا، عورتوں، بچوں سمیت 18 مزدور بازیاب۔ ڈگری سیشن کورٹ میرپور خاص میں درخواست گزار پریم سنگانیا بھیل نے درخواست دیتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ اس کے خاندان کے 18 افراد ڈگری کے قریب واقع دیھ 184 میں وائل خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتے ہیں جنہیں مذکورہ بھٹہ مالک نے زبردستی غلام بنایا ہوا ہے۔ سیشن کورٹ میرپور خاص نے تمام مزدرورں کی بازیابی کا حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم پر ڈگری پولیس نے مذکورہ اینٹوں کے بھٹے پر چھاپا مار کر 18 افراد جن میں 25 سالہ عالمان، دو سالہ ہریش، 53 سالہ مایا، 52 سالہ انب، 28 سالہ لدھو، 26 سالہ مومل، پانچ سالہ آسن، تین سالہ نندو، 20 سالہ نہال، 16 سالہ جگیو، 13 سالہ شاھو، 11 سالہ سومل، 62 سالہ مجنوں، 60 سالہ دھنی، 14 سالہ حاکم، 35 سالہ گھمن، 80 سالہ جودھو اور 14 سالہ موھن بھیل کو بازیاب کراکر ڈگری تھانے لایا گیا جنہیں بعد ازاں سیشن کورٹ میرپور خاص پیش کیا گیا۔