پنگریو، 28 ملزمان اسلحہ، منشیات اور مسروقہ کار و موٹر سائیکل سمیت گرفتار

28

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو اور دیگر علاقوں میں 28 ملزمان اسلحہ، منشیات اور مسروقہ کار و موٹر سائیکل سمیت گرفتار جبکہ گولارچی روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے دومسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتارکرکے سوزوکی برآمد کرلی گئی ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ، منشیات فروشوں، روپوش و اشتہاری ملزمان اور جواریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت گولارچی روڈ پر جرم کی کوشش ناکام بنادی۔ 2 مسلح ملزمان جرم کے ارادے سے گولارچی روڈ پر کھڑے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اصغر علی باجوہ زخمی ہوگیاپولیس نے زخمی ڈاکو اور اسکے ساتھی انور علی باجوہ کو گرفتار کر کے ایک سوزوکی پک اپ برآمد کر لی۔ پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 5 عدد راﺅنڈ برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان پہلے بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ دیگر مقامات پر کاروائیاں کر کہ 5 اشتہاری ملزمان رمیش عرف بابو میگھوار، غنی جت، عبدالحق جت، علی محمد زرداری اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔ مزید کارروائیوں کے دوران منشیات فروش خیر محمد عرف بابو سندھی پٹھان کو 30 لیٹرز کچی شراب، گٹکہ فروش ملزم ریاض احمد سولنگی کو 525 گٹکہ اور والو کولھی کو 5 بوتل وہسکی سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ پنگریو مع اسٹاف نے کارروائیاں کرکے جرائم پیشہ ملزم عنایت علی چانڈیو کو گرفتار کر کے پستول اور 3 عدد راﺅنڈ برآمد کرلیے جبکہ منشیات فروش ملزم اتم میگھواڑ کو گرفتار کر کے 30 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے ملزمان کی خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔