سانگھڑ، الخدمت کے تحت بارش متاثرین کے لیے فوڈ پیکج کا اہتمام

69

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے بارش متاثرین کے لیے فوڈ پیکج پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع سانگھڑ کی مختلف یوسیز کے متاثرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن کے صدر محمد رشید راجپوت نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے الخدمت فاﺅنڈیشن متاثرین کی مدد کرنے کے لیے فوڈ پیکج کا اہتمام کیا اور متاثرین میں فوڈ پیکج کے بیگ تقسیم کے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حال میں ہم متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کورونا وائرس کی وبا ہو، سیلاب ہو یا بارش الخدمت کی ٹیم نے عوامی خدمت میں اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر محمد رفیق منصوری، امیر جماعت اسلامی کے ظہیر الدین بابر جتوئی، راجا وسیم، راجا راشد اصغر جتوئی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سجاد بردی، ملک مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔