ٹنڈو آدم، کتا مار مہم، 325 کتوں کا خاتمہ، عملے میں 32500 روپے تقسیم

61

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں کتا مار مہم جاری، 325 کتوں کا خاتمہ، عملے میں انعام کے طور پر 32500 روپے تقسیم۔ ٹنڈو آدم میں شہریوں کی شکایات پر میونسپل کمیٹی ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی کے احکامات پر شہر میں کتا مار مہم جاری ہے جبکہ میونسپل عملے کے خاکروبوں کی جانب سے شہر بھر میں 325 کتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ میونسپل ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی نے خاکروں میں 32500 روپے تقسیم بھی کیے۔