ٹھٹھہ، دو دیہات میں 11 کورونا کیسز پازیٹو آنے کے بعد اسمارٹ لاک ڈائون

58

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے دو کوہستانی گائوں میں 11 کورونا وائرس کے کیسز پازیٹو آنے کے بعد اسمارٹ لاک ڈائون نافد کرکے گائوں کو سربمہر کردیا گیا۔ ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے سخت احکامات جاری کرکے کوہستانی پٹی جھمیر کی دو بڑی آبادی والے گائوں سلیمان پالاری اور ماکرپیو بھارچ کو سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔ ایک روز قبل دونوں گائوں کے 11 رہائشیوں کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی، جس کے بعد ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کرکے دونوں گائوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافد کردیا ہے۔