سعودی عرب سے بے دخل 160 پاکستانیوں کو گھرجانے کی اجازات

61

کراچی(نمائندہ جسارت)سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے 160 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے بعد گھرجانے کی اجازات دے دی،ان افرادکو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میںواپس پاکستان بھجوایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ائر کی پرواز ایس وی708کے ذریعے 160 ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی ریاض سے کراچی پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کی مکمل اسکریننگ کی گئی ۔ایف آئی اے امیگریشن نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔