پی ایس ایف پنجاب سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے جیت لیا

44

لاہور (جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پی ایس ایف پنجاب سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اسرار احمد کو شکست دے کر جیت لیا۔ کھیل میں اتار چڑھائو رہا اور 62منٹ تک جاری فائنل کا اسکور 11-13, 8-11, 11-8, 11-7 اور 11-15رہا۔انعامی رقم ایک ہزار یو ایس ڈالر تھی۔