فیفا ورلڈ کپ 2022کوالیفائر،برازیل اور ارجنٹائن نے میچز جیت لیے

54

لیما (جسارت نیوز)برازیل اور ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2022کوالیفائررائونڈ میں اپنے میچز جیت لئے۔ برازیل نے یوروگوئے اور ارجنٹائن نے پیرو کو شکست دی۔ آرتھر اور رچرلیسن نے ایک، ایک گول کر کے برازیل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ارجنٹائن کی فتح میں گونزالز اور لامارٹینزنے ایک ، ایک گول ا سکور کرکے اہم کردار ادا کیا۔ایسٹیڈیونیسیونل لیما میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ارجنٹائن اور پیرو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2گول سے شکست دی۔