بڑی ٹیموں کیساتھ کھیل کر رینکنگ بہترہو گی،بابر اعظم

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ 2016 سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم ہر سال انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے۔اب تو انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ہمیں اپنے دوسرے گھر کی طرح لگتاہے۔تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان دوروں سے ہمیں اپنی صلاحیتوں اور مہارت میں بھی بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنے سے ہماری رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔ بابراعظم نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ نے ماضی میں بہت بہترین کھلاڑی تیار کئے ہیں اور وہ اس کی جھلک ان کی کارکردگی میں بھی نظر آتی ہے مگر ہمیں ورلڈکپ میں براہ راست رسائی اور اس طرز کی کرکٹ میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے کے لیے مضبوط ٹیموں کو شکست دینا ہوگی۔