شاداب ٹیم آف پی ایس ایل 2020کے کپتان مقرر

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)4 رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف پی ایس ایل کا اعلان کردیا، جیوری نے ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی ہے، اس 4 رکنی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجا اور عروج ممتاز کے علاوہ ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ندیم خان شامل تھے۔ اعلان کردہ 12 رکنی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم میں4 غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک 5 مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔12رکنی ٹیم آف پی ایس ایل بیٹنگ آرڈر کے مطابق بابراعظم، کرس لین ، ایلکس ہیلز، حیدر علی، محمد حفیظ ، شاداب خان ، بین ڈنک، وکٹ کیپر ، ڈیوڈ ویزے ، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین ، فخر زمان، 12واں کھلاڑی ۔اعلان کردہ ان 12 کھلاڑیوں میں سے بابراعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ سال بھی ٹیم آف پی ایس ایل کا حصہ تھے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 2020 کی کامیابی کا کریڈٹ ان تمام شرکا کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کاچار چاند لگائے۔