سعودی عرب میں کم ازکم تنخواہ میں ایک ہزار ریال اضافہ

169

سعودی عرب  میں ملاز م کی کم ازکم تنخواہ میں ایک ہزار ریال اضافہ کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر افرادی قوت  انجینئر احمد سلیمان الراجحی  نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ تین ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار ریال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے فیصلے کے بعد کم سے کم تین ہزار ریال تنخواہ لینے پر نطاقات پروگرام میں آدھا ملازم شمار ہوگا۔

نطاقات پروگرام میں سعودی شخص کی بھرتی اس وقت تصور کی جائے گی جب اس کی تنخواہ کم ازکم 4 ہزار ریال مقرر کی جائے۔

اسی طرح جس ملازم کی تنخواہ تین ہزار سے زائد اور چار ہزار ریال سے کم ہے تو اسے بھی نطاقات پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔