کرپشن ریفرنس ؛احسن اقبال عدالت میں پیش،ملزمان کو نقول فراہم کرنے کا حکم

125

احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا جب کہ کیس احتساب عدالت نمبر تین کومنتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال، اخترنواز گنجیرا اور سرفراز رسول عدالت میں پیش ہوگئے۔عدالت نے دیگرملزمان کو بھی 30 نومبر کوطلبی کے نوٹس جاری کردیے جب کہ نامزد ملزم آصف شیخ اور محمد احمد بھی 30 نومبر کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے سے ہمیں منتقل ہوا تھا، عدالت اجازت دے ہم ایف آئی اے گوجرانوالہ سے پرانا رکارڈ بھی لانا چاہتے ہیں، فولڈرز بنانے کیلئے ایف آئی اے کا رکارڈ بھی درکار ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے پہلے تمام کارروائی مکمل کرکے نقول ملزمان کو فراہم کریں اور تمام ملزمان 30نومبر کو سماعت پر پیش ہوں۔

احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس احتساب عدالت نمبر تین کومنتقل کر دیا گیا ہے۔انچارج جج محمد بشیر نےریفرنس دائر ہونے کے بعد کیس جج اصغرعلی کو منتقل کیا۔نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھااس سے پہلے احسن اقبال احتساب عدالت نمبر ایک میں پیش ہو رہے تھے۔