مصر نے فرانس کو اندرونی معاملات میں دخل دینے سے منع کردیا

133

مصری وزارت خارجہ نے فرانس کے مصر میں انسانی حقوق تنظیم عہددار کو گرفتار کرنے کے خلاف دیے گئے بیان کو ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے رَد کردیا۔

مصری نیوز ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے 17 نومبر کو شائع ہونے والے ایک بیان میں مصر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے والی تنظیم ، مصری اقدام برائے ذاتی حقوق (ای آئی پی آر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بشیر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کی جانب سے یہ بیان مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قانونی بالادستی پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے رہے کہ گرفتار شدہ ملزم پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے کا الزام ہے۔