قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ ہرروز بابراعظم اسکور نہیں کرے گا.
قذافی اسٹڈیم لاہورمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہے اور کوئی دباؤ نہیں، کھیل کو انجوائے کرتا ہوں، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جس ٹیم کے ساتھ بھی کھیلیں چیلنجز ہوتے ہیں، چیلنجز آتے رہتے ہیں ان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری کیساتھ کھیلیں.
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے اور کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور جونیئر کو سینئر کھلاڑیوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے.
قومی کپتان نے کہا کہ پی سی بی نے لانگ ٹرم کپتانی کیلئے اعتماد اور آزادی دی، اس لئے دباؤ نہیں، ہر ٹور پر کھلاڑیوں کو اعتماد اور محنت کی ضرورت ہے، رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں.
بابر اعظم نے کہا کہ ہر ملک میں اسکور کرنا ہدف ہوتا ہے اور کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ میں سنچری کروں، یہی ہدف نیوزی لینڈ میں بھی ہوگا کہ سنچری اسکور کروں لیکن ہرروز بابراعظم اسکور نہیں کرے گا کبھی اظہرعلی کرے تو کبھی حارث سہیل کرے.