پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑی پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ۱۵ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر پابندی عائد کردی
آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق مرد اور خواتین کی ٹیموں میں کھلاڑی کی عمر کم از کم ۱۵ سال تک مقرر کی گئی ہے،علاوہ ازیں اس پابندی کا اطلاق انڈر۱۹ کی ٹیموں پر بھی ہوگا.
پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے.اس فیصلے کا اطلاق آئی سی سی کے ہر ٹورنامنٹ پر ہوگا.جبکہ غیر معمولی صورتحال میں کم عمر کھلاڑی کو کھیلانے سے پہلے آئی سی سی سے اجازت لینا لازم ہوگا.
یاد رہے کہ کم عمری میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے جنہوں نے ۱۹۹۶ میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر ۱۴ سال ۲۲۷ دن تھی وہ آج کل فرسٹ کلاس کرکٹ کا حصہ ہیں.