نو ما? م?? داعش ?? دس ?زار ?لا?ت??، امر??? رپور?

310

پیرس: امریکہ نے داعش کے خلاف نو ماہ مکمل ہونے پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراق اور شام میں جاری جنگ کے دوران اتحادی افواج نے دس ہزار کے قریب داعش کے جنگجو ؤں کو ہلاک کیا ہے ۔

پیرس میں اتحادی ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امریکی سیکریٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ نوماہ کی اس جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہےلیکن اس کے باوجود داعش کا نیٹ ورک آگے بڑھنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔

اتحادی ممالک کے اجلاس سے خطاب میں امریکی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف فیصلہ کن کاروائی اور اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے ابھی مذید وقت درکارہیں جس کے لئے ہم نے تمام ممالک کے ساتھ ملکر تین سالہ منصوبہ بنایا تھا نو ماہ کی کاروائی میں ہم نے دولت اسلامیہ کے دس ہزار جنگجوؤں کو ٹھکانے لگایا ہے تاہم ابھی ہم اپنی فتح سے بہت دور ہیں ۔

واضح رہے اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کی ہلاکت کے باوجود داعش میں لوگوں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے دولت اسلامیہ کے اس گروپ میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہورہے ہیں ابھی حال ہی میں تاجکستان ایلیٹ فورس کے سربراہ نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کی تھی ۔