محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے صحافی پر جھوٹے مقدمے کے اندراج کیخلاف احتجاج

63

دادو (نمائندہ جسارت) سندھی نجی اخبار کے چیف ایڈیٹر ایڈووکیٹ خلیل احمد قریشی پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمے کے اندراج کیخلاف دادو پریس کلب کے صحافیوں سرور جلال سولنگی، سخی سردار چارن سمیت سماجی رہنما عباس وگھیو، عرفان کلھوڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے قبل دادو کے قریب مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں نایاب ہرنی کو شکار بعد ذبح کرنے کی اخبار میں خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف دادو کے عملداروں نے سیاسی آشیر واد پر چیف ایڈیٹر ایڈووکیٹ خلیل احمد پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔