وزیراعظم کا فیصل آبادکادورہ شہریوں کیلیے اذیت کا باعث بنا رہا

59

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہا ہے وزیراعظم کا فیصل آبادکادورہ شہریوںکے لیے اذیت کا باعث بنا رہا ، انتظامیہ نے سارادن سٹرکیں اوراہم شاہرائیں و چوک بند کیے رکھے جس کی وجہ سے شہری سٹرکوں پرپھنسے رہے ایک کروڑ آبادی والے شہرکے لیے محض ایک نیا اسپتال بنانے جس کی تعمیرکا 40فیصد بھی فیصل آبادکے باسیوں سے وصول کرنے کااعلان کرکے عمران خاں نے ثابت کیا کہ انہیں نہ تو عوامی مسائل کا ادراک ہے اورنہ عوام کے معاشی مسائل کا ،فیصل آباد کی صنعتیںبحران کا شکارہیں یارن ڈیوٹی پر محض5فیصد کی چھوٹ کا لولی پاپ وفاقی وصوبائی حکومت کے لیے شرمناک ہے ،اعلانات اوردعوے کرنے میں موجودہ وزیراعظم سابق حکمرانوںسے بھی چارقدم آگے ہیں جے آئی یوتھ کے صدر نے کہاکہ صنعتوںکی بحالی کے لیے یارن ڈیوٹی فری کی جاتی تعمیروترقی اورمزدوروںکے لیے تنخواہوںمیں اضافہ کا اعلان کیاجاتاجس سے فیصل آبادواقعی ہی مانچسٹرکہلاتالیکن عمران خاں نے تقریرمیں فیصل آبادترقی یافتہ بناکرفیصل آبادکے شہریوںکو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی کیونکہ حقیقت وزیراعظم کی تقریرکے بالکل برعکس ہے توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ ملک کی بلند ترین سطح 2400 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت جب برسر اقتدار آئی تھی تو اس وقت یہ گردشی قرضہ 11 سو ارب روپے تھا۔ اس میں اضافے کا براہ راست اثر غیر ملکی سرمایہ کاری پر ہوگا۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی و غیر ملکی قرضہ جی ڈی پی کے تناسب سے مقررہ 60 فیصد کی حد سے بھی 38 فیصد زائد ہوچکا ہے۔ اس وقت مجموعی قرضے کا کل حجم 44 ہزار 805 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی میں تو کسی قسم کی بہتری نہیں آرہی مگر ترجمانوں کا ردو بدل کرکے نااہلی اور نالائقی کا ثبوت ضرور دیا جارہا ہے۔ جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک ڈیڑھ کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔ عوام حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا خواب دکھایا گیا تھا؟۔