عمران خان کا گھر جانا تمام عوامی مسائل کا حل ہے‘(ن) لیگ

32

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے گھر جانے کو تمام عوامی مسائل کا حل قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے، شہبازشریف کو جیل بھجوانے سے ملک نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈھائی سال سے آپ کی پالیسی جھوٹ بولنا، جھوٹے الزام لگانا اورسیاسی مخالفین کو جیل بھجوانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے
جعلی حکومت کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو جیل میں بند کرو اور عوام کے وسائل لوٹ لو۔شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اوردونوں ہاتھوں سے آٹا چینی چوری کرو ۔شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اور سقوط کشمیر کرو ۔شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اور فارن فنڈنگ کا جواب نہ دو ۔شہباز شریف کو جیل میں بند کرواور عوام کی بجلی اور گیس چوری کرو۔شہبازشریف کو جیل بند کرو اور عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کرو ۔شہبازشریف کو جیل میںبند کرواورعوام کی ادویہ پر ڈاکا ڈالو۔