پاکستان سپر لیگ میں بولرز نے10 مرتبہ 4 سے زیادہ وکٹیں لیں

73

پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن میں34 میچ کھیلے گئے۔ اس میں9 بولرز نے 10 مرتبہ ایک اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیز بولر محمد حسنین ایسے واحد بولر ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ ایسا کیا ۔کراچی میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف انہوں نے 20 فروری کو پہلی مرتبہ ایسا کیا تھا۔ وہ 4 اوور میں 25 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انکی ٹیم اس میچ میں آخری گیند پر3 وکٹ سے فاتح بنی۔دوسری مرتبہ ایک اننگ میں 4 وکٹ انہوں نے5 مارچ کو راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف لی تھیں۔ اس میچ میں وہ 3اوورز میں34 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو30 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے بولر محمد حسنین تھے جن کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کے امجد بٹ ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ اس تیز بولر نے ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں22 فروری کو4 اوورز میں 27 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو8 وکٹ سے کامیابی دلائی تھی۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سمت پٹیل نے پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن میں سب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔بائیں ہاتھ سے ا سپن بولنگ کرا نے والے اس کھلاڑی نے لاہور قلندر کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور میں 7 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں 4 اوور میں 5 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو 8وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ یہ انکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کار کردگی بھی ہے۔انکے علاوہ جس غیر ملکی بولرنے ایک اننگ میں 4 کھلاڑیوںکو اپنا شکار بنایا وہ انگلینڈ کے لوئیس گریگوری تھے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندر کے خلاف راولپنڈی میں 28 فروری کو ہوئے میچ میں انہوں نے 3 اوور میں 25رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انکی ٹیم کو اس میچ میں16 رنز سے کامیابی ملی تھی۔ اسی میچ میں لاہور قلندر کے دلبر حسین نے 3 اوور میں24 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔اس تیز بولر نے پہلی مرتبہ کسی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اننگ میں 4 وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سہیل تنویر جن کو کبھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا اعزاز حاصل تھا، نے بھی اس مرتبہ ایک اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اس کھلاڑی نے ملتان سلطانز کی جانب سے پشاور زلمی کے خلاف ملتان میں26 فروری کو کھیلے گئے میچ میں3.3 اوور میں13 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم نے6 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
تمام بولروں نے لیگ میچوں میں ایک اننگ میں4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کوالیفائر میں سب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ ڈیوڈ ویسی نے انجام دی ۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف 27رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔