چین کی آسٹریلیا کو رابطہ منقطع کرنے کی دھمکی

242

آسٹریلیا میں چینی سفارتخانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آسٹریلیائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ چینی حکومت کے وزراء اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں کی فون کالوں کا جواب اس وقت تک نہیں دیں گے جب تک آسٹریلیا چین کو خطرہ سمجھنا نہ چھوڑ دے۔

آسٹریلائی نیوز ایجنسی دی گارڈیئن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چینی سفارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ آسٹریلیائی اس بارے میں کوئی واضح فیصلہ کرے کہ آیا وہ بیجنگ کو اپنے لیے ایک “خطرہ” سمجھتا ہے یا اُسے “ایک بہترین موقع” کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیائی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے بگاڑ کو کیسے روک سکتی ہے۔ وہ اس پر غور کریں اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کرنے کیلئے خوشگوار ماحول پیدا کریں۔