آسٹریلوی ا سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5سو وکٹوں کو ہدف بنا لیا

46

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر نیتھن لیون نے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بنالیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور بھارت کے خلاف آئندہ ہ ہوم ٹیسٹ سیریز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ نیتھن لیون کو 96میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ اب تک 96ٹیسٹ میچوں کی 184اننگز میں 31.58کی اوسط سے 390 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔