پاکستان سپر لیگ5ویں ایڈیشن میں747 چوکے لگے

80

پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن میں34 میچوں کی68 اننگز میں22.63 فی میچ کے حساب سے747 چھکے لگائے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے کچھ زیادہ ہیں۔76 کھلاڑیوں نے اس مرتبہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔
کراچی کنگس کے بابر اعظم کو سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے 12 میچوں کی11اننگز میں55 چوکے لگائے۔لاہور قلندر کے فخر زمان12 میچوں کی12 اننگز میں36 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔انہی کی ٹیم کے کریس لین 8 میچوں کی 8 اننگز میں32 چوکوں کے ساتھ تیسرے درجے پر ہیں۔چوتھا نمبر مشترکہ طور پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے لوک رونچی اور پشاور زلمی کے کامران اکمل نے حاصل کیا۔ دونوں نے31،31 چوکے لگائے۔ لوک رونچی نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں ایسا کیا جبکہ کامران اکمل نے 9 میچوں کی 9 اننگز میں 31 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن سے باہر کا راستہ دکھایا۔
5ویںایڈیشن میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والی ٹیم فائنل میں ہارنے والی لاہور قلندر رہی۔ اس کے11 بلے بازوں نے13 میچوں میں180 مرتبہ گیند کو بائونڈی لائن کے باہرپہچایا۔ ملتان سلطانز کے12 بلے بازوں نے 11 میچوں میں152 چوکے لگائے۔
12 میچوں میں151 چوکوںکے ساتھ چمپیئن کراچی کنگس نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ اسکے9 بلے باز چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے 13بلے بازوں نے10 میچوں میں128 چوکے لگائے۔کوئٹہ گلیٹی ئیر کے کھلاڑیوں نے10 میچوں میں119 چوکے لگائے اور وہ5ویں سب سے زیادہ چھکے لگانے والی ٹیم رہی۔ پشاور ظلمی کے سب سے زیادہ بلے بازوں نے اس مرتبہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے19 بلے بازوں نے 10 میچوں میں107 چوکے لگائے۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کامران اکمل نے حاصل کیا۔ انہوں نے کوئٹہ گلاڈیٹرکے خلاف22 فروری 2020 کو کھیلے گئے میچ میں 55 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے تھے اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔
لاہور قلندر کے کریس لین نے ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں 15 مارچ 2020 کو55 گیندوں پر12 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے آئوٹ بغیر113 رنز بنائے تھے۔ اس شاندار اننگ کی بدولت انکی ٹیم نے 9 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔لاہور قلندر نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے 18.5 اوور میں ایک وکٹ پر 191 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے ریلی روزیو نے کوئٹہ گلاڈیٹرکے خلاف ملتان میں 29 فروری 2020 کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر100 رنز کی اننگ میں 44 گیندیں کھیلیں جس میں10 چوکے اور6 چھکے لگائے تھے۔انکے10 چوکے ایک اننگ میں تیسرے سب سے زیادہ تھے۔ اس میچ میں ملتان سلطانز نے 30رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔انکی اس شاندار اننگ کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں5وکٹ پر 199 رنز بنائے تھے۔