آج پا?ستان سم?ت دن?ا ب?رم?? بچو? پرتشدد ?? خلاف ?ا عالم? دن ??

232

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج بچوں سے پیاراور ان پر تشدد کے خلاف کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کو  جذباتی ، جسمانی،  یا جنسی تشدد کا شکار ہونے سے بچانا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال یہ دن چار جون کو منایا جاتا ہے کیونکہ     اگست 1982 میں فلسطین اور لیبیا میں اسرائیلی جارحیت کے باعث کئی ہزار بچے متاثر ہوئے تھے۔

پاکستان میں بھی بچوں پر تشدد کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث بچوں میں عدم برداشت پیدا ہوجاتا ہے اس تمام صورتحال میں اکثر بچے یا تو اس جگہ سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر تشدد کا دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں جس میں کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ جن ہاتھوں میں کتابیں ہوتی ہیں وہی ہاتھ خون آلود ہوجاتے ہیں۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے ایک بچہ ذہنی، جذباتی ، جسمانی،  یا جنسی تشدد کا شکار ہوتا ہے۔ جس میں اس کے ماحول کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں میں  بیس لاکھ بچے مختلف تنازعات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں بڑی تعداد مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے بچوں کی ہیں ۔