اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ آمد پر میزبان بحریہ کے حکام نے استقبال کیا‘ این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ افسر نے میزبان حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے آخرمیں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔