کورونا کے باعث پی ڈی ایم کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

63

لاہور(صباح نیوز)کورونا وبا میں شدت آنے کے باعث پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب حکومت کی جانب سے تحریری طور پر پی ڈی ایم کو جلسوں کیاجازت نہیں دی جائے گی، ملتان اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا۔ محکمہ صحت بھی کورونا کیسز کی خطرناک شرح سے حکومت پنجاب کو اپنی سفارشات سے آگاہ کر چکا ہے، حکومت پنجاب کے مطابق بغیر اجازت جلسے کی صورت میں پی ڈی ایم قیادت کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، پی ڈی ایم قیادت نے لاہور اور ملتان میں جلسوں کی اجازت کے لیے تحریری درخواستیں دے رکھی ہیں۔