لاہورپولیس نے فروٹ کی پیٹیوں میں منشیات سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بنادی

100

لاہور (آن لائن) پولیس نے فروٹ کی پیٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ مجاہد اسکواڈ نے بابو صابو ناکے پر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ پولیسکے مطابق ملزم عمران ملتان سے لاہور منشیات کی سپلائی کررہا تھا۔ ملزم نے چرس کو پھل کی پیٹیوں میں چھپا رکھا تھا۔ ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔