یوٹیوب کی تمام ویڈیوز سے کمائی کا منصوبہ

234

یوٹیوب اب اشتہارات کی مد میں تمام ویڈیو سے کمانے کے لیے تیار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ نومبر کو یوٹیوب کی جانب سے ٹرمز آف سروسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا اور اس میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب ان ویڈیوز پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اس سے قبل صرف ان ویڈیوز میں ہی اشتہارات دکھائے جاتے تھے جو یوٹیوب کے اس پروگرام کے تحت صارفین کی جانب سے اپنے چینیلز پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں۔

مگر اب جو بھی ویڈیو گوگل کی اس مقبول ترین سروس کا حصہ بنے گی، اس میں اشتہارات دکھائے جاسکیں گے اور صارف کو اس کا ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔

یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی ہوم فیڈ ایڈز جیسے نئے سلوشنز میں سرمایہ کاری کے باعث کی جارہی ہے، جس سے کمپنیوں کو یوٹیوب کے ذریعے لوگوں سے جڑنے اور اپنے کاروبار کو توسیع دینے میں مدد ملے گی۔