بدین، ہیر حسین حیدری کی نئی کتاب ’’قلم بنیو کات‘‘ کی تقریب رونمائی

49

بدین (نمائندہ جسارت) سندھ کے نامور مصنف، ادیب، ذاکر اور صحافی زہیر حسین حیدری کی نئی کتاب قلم بنیو کات (قلم بنا گھنجر) کی رونمائی کی تقریب میں سندھ بھر کے نامور سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات اور صحافیوں کی شرکت۔ ڈاکٹر نذیر حسین حیدری اکیڈمی شمشیر حسین حیدری اکیڈمی اور ایوان صحافت کے تعاون سے سندھ کے مزاحمتی مصنف، ادیب، صحافی، شاعر اور معروف ذاکر زہیر حسین حیدری کی نئی کتاب قلم بنیو کات (قلم بنا گھانجر) کی پروقار تقریب رونمائی بدین کے ایوان صحافت میں ہوئی۔ تقریب میں سندھ کی نامور شخصیات مہتاب اکبر راشدی، ظہیر حسین میرانی، مشکور ہالیپوتہ، حافظ نظامانی، تاج مری، محمد صدیق، پروفیسر طفیل چانڈیو، عابد علی لغاری، اللہ بچایو جمالی، جنید جعفری، ہارون گوپانگ، خادم حسین تالپور، اشرف جعفری، گل حسن بھوت، میر بلیدی سمیت دیگر علمی، ادبی، سیاسی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زہیر حسین حیدری نے اپنی نئی کتاب میں ہر ایشو پر کھل کر لکھا۔ انہوں نے آمریت کے کالے کرتوتوں اور سیاہ دور کے ظلم و ستم کی جہاں نشاندہی کی تو اس کے ساتھ ہی سیاست دانوں، مفاد پرست اقتداری ٹولے کی عوام دشمن پالیسیوں اور لوٹ مار کی داستان بھی بیان کی ہے۔ ظہیر حسین حیدری نے مقامی سیاستدانوں، منتخب نمائندوں کی عوام سے دوری، غفلت اور لاپروائی کا ذکر بھی خوب کیا ہے۔