ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو متاثرین کے گھرگرانے سے روک دیا

66

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کیس اسی نوعیت کے کیسز کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ڈی اے کو متاثرین کے گھر گرانے اور کسی قسم کے ایکشن لینے سے روک دیا۔ رہائشیوں کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی دیگر کیسز کے ساتھ 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت
کردی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے سنیاری سندھوری گاؤں کے رہائشیوں نے معاوضہ عدم ادائیگی پر درخواست دائر کر رکھی ہے۔