کراچی میں کچرا پھینکنے پر16 افراد کو جیل کی ہوا کھانا پڑی

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کچرا پھینکنے پر16 افراد کو جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ انتطامیہ کے مطابق نارتھ کراچی و نیوکراچی اور گلبرگ زون سے5،5 جبکہ نارتھ ناظم آباد سے6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی سی سینٹرل نے میونسپل کمشنر، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دفعہ144 پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی۔ انتظامیہ کے مطابق کچرا پھینکنے والے شخص کو ٹرالی، بیلچے یا کچرا کے ساتھ حراست میں لیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی جائے گی۔