اسلام آباد( آن لائن )میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت عظمیٰ نے طالب علم کی درخواست خارج کر دی۔ سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ میں بھی میڈیکل میں جانا چاہتا تھا،اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہیے،اگر میں میڈیکل میں جاتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔عدالت عظمیٰ میں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نمائندہ خیبر یونیورسٹی عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ہم نے کہا تھا کہ اگر یونیوسٹی میں مزید سیٹ ہے تو عدالت کو بتایا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ 2 اسٹوڈنٹ اور ہیں جن کے درخواست گزار سے زیادہ نمبر ہیں۔ درخواست گزار کو ایڈمیشن
دیتے ہیں تو دسرے 2 اسٹوڈنٹس کا کیا ہو گا؟عدالت نے طالب علم کی درخواست خارج کر دی۔