۔50فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا ووٹ کے حق دار نہیں،عدالت عظمیٰ

44

 

اسلام آباد( آن لائن )عدالت عظمیٰ نے نئے وکلا کو ووٹنگ رائٹس دینے سے متعلق کیس میں لا گیٹمیں 50فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیا ، لا گیٹ ٹیسٹ میں مطلوبہ نمبرز حاصل نہ کرنیوالے وکلا پریکٹس کر سکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے لا گیٹ کا ٹیسٹ نہ دینے والے وکلا کو بھی ووٹ کا حق دینے سے روک دیا گیا۔ جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ بارز کے معیار کو ہم نے بہتر بنانا
ہے۔نئے وکلا کے وکیل نے کہا کہ لا گیٹ ٹیسٹ میں غیر متعلقہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ نئے وکلا یہ لا گیٹ ٹیسٹ پاس کر کے ووٹ کا حق حاصل کریں۔عدالت نے کہا کہ پاکستان بار کونسل لا گیٹ ٹیسٹ کے لیے سوالات کا مجموعہ تیار کرنے کے معاملے پر غور کرے۔ سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔