وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

50

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا۔ 14 نکاتی ایجنڈے کے تحت کابینہ اجلاس میں اداروں سے اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی،پبلک سیکٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی ڈیز کی خالی نشستوں پر تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں جی 20 ممالک میں قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے
متعلق غور کیا جائے گا۔ پی ٹی وی کی جانب سے بھارتی براڈکاسٹرز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق این او سی کے اجرا اورسول ایوی ایشن رولز 1994 کے قاعدہ 68 میں ترمیم سے متعلق غور کیا جائے گا۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی سے کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ ملک بھر میںاسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کریگی ۔ کابینہ نیشنل آرکائیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے تقرر کی منظوری دے گی۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکے ایم پی ٹوا سکیل میں تقرر اوربورڈ آف گورنرز کی منظوری دے گی۔ کابینہ کو جموں و کشمیر کی سرکاری اراضی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر بریفنگ دی جائے گی ۔کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 اور 16 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔