اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے انڈوں، مرغی، زندہ چکن، چوزوں کی پیداوار کے لیے انڈوں اور گوشت سمیت مجموعی طور پر8 پولٹری مصنوعات کی برآمد پر 0.78 فیصد سے3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایف بی آر نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو اسمگلنگ کی کمائی سے جائدادیں بنانے والوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کرنے اور15دن کے لیے منقولہ و غیر منقولہ جائدایں منجمد کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔