۔8صدارتی آرڈیننس کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت

39

 

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 8 صدارتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سے آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہا کہ جو آرڈیننس مدت پوری کرنے پر ختم ہو چکے ان کیخلاف دائر درخواستیں غیر مؤثر ہو چکیں، جس پر عدالت نے کہاکہ
آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار اور اسکوپ کو بھی دیکھنا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پر آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی اور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ کیس موسم سرما کی چھٹیوں کے فوری بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔