۔ 2023ء میں بجلی کے فی یونٹ نرخوں میںکمی آئے گی‘اسدعمر

69

 

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 2023ء میں بجلی کے فی یونٹ نرخوں میںکمی آئے گی، حکومت میں آتے ہی بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی کرتے تو سرکلر ڈیٹ ختم ہوتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے توانائی سیکٹر پر اہم بریفنگ میںکیا۔انہوں نے کہا کہ2022ء میں بجلی 74 پیسے 2023ء میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی، کم صلاحیت
والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا ٹیرف ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر جلد حتمی پیشرفت ہوگی۔ مشیر خزانہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہا کہ دسمبر2020ء تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔ عمر ایوب کو نہ جانے کون یہ کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر کے موجودہ نظام سے سرمایہ دار، سیاستدان اور سرکاری افسران فیض یاب ہوئے۔آئی پی پیز سے معاہدے پر نظرثانی سے 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف بجلی صارفین کو ملے گا۔ معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔