عبدالحق چنافنکشنل لیگ لیبرونگ کے نائب صدرمقرر

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے عبدالحق چنا کو فنکشنل لیگ لیبر ونگ کا نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،سردار عبدالرحیم نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اسٹیل مل کے مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کی جبری برطرفی کسی صورت منظورنہیں۔