جامعہ کراچی میں داخلے شروع،آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت

47

کراچی( اسٹاف رپورٹر)رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز ،ماسٹرز (مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 30 نومبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔